برج خلیفہ کے ذریعے آدمی کی اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش، ایسا کام کردیا کہ تمام عاشقوں کو پیچھے چھوڑ دیا

برج خلیفہ کے ذریعے آدمی کی اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش، ایسا کام کردیا کہ ...
برج خلیفہ کے ذریعے آدمی کی اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش، ایسا کام کردیا کہ تمام عاشقوں کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے ایک شہری نے دبئی کے برج خلیفہ کے ذریعے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرکے دنیا کے تمام عاشقوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ نئے سال کی خوشیاں منانے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد جمع تھے جہاں ہر سال آتش بازی اور لیزر شو کا متحیر کن مظاہرہ ہوتا ہے۔ اس دوران نئے سال کی آتش بازی شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے برج خلیفہ کی ایل ای ڈی پینل پر ایک ایسا فقرہ نمودار ہوا کہ اس جرمن شہری کی گرل فرینڈ خوشی سے نہال ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام سرگریج سینڈر تھا جس نے برج خلیفہ کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے شادی کی پیشکش برج خلیفہ کے ایل ای ڈی پینل پر چلوا دی۔ رات ساڑھے 7بجے برج خلیفہ پر ایک فقرہ چند سیکنڈ کے لیے نمودار ہوا جس میں جرمن زبان میں لکھا تھا کہ ”لورینڈا، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟“ لورینڈا ، سرگیج کی گرل فرینڈ کا نام تھا۔ یہ فقرہ ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو پوسٹ کی۔ برج خلیفہ کی مالک کمپنی عمار کی مارکیٹنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ سرگیج سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم معلوم کر سکیں کہ اس کے اس اقدام پر لورینڈا کا ردعمل کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق برج خلیفہ کی انتظامیہ کی طرف سے دیگر سیاحوں اور دبئی کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے پیاروں کے لیے دیئے گئے پیغامات ایل ای ڈی پینل پر چلائے گئے۔

مزید :

عرب دنیا -