پاک چین دوستی کی آڑ میں چینی شہریوں کی بدمعاشی، کنگ فو سٹائل میں مکا مار کر پولیس اہلکار کوزخمی کردیا

پاک چین دوستی کی آڑ میں چینی شہریوں کی بدمعاشی، کنگ فو سٹائل میں مکا مار کر ...
پاک چین دوستی کی آڑ میں چینی شہریوں کی بدمعاشی، کنگ فو سٹائل میں مکا مار کر پولیس اہلکار کوزخمی کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں اس چینی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے کنگ فو سٹائل میں مکا مار کر ٹریفک پولیس اہلکار کو زخمی کیا تھا۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں نوپارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر چینی باشندے نے ٹریفک پولیس اہلکار عامر پر تشدد کیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی روف وین میں آنے والے چینی باشندوں کو ٹریفک پولیس اہلکار نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرتا ہے تو چینی شہری کسی بحث مباحثے کے بغیر ہی اہلکار کی ناک پر کنگ فو سٹائل میں مکا جڑ دیتا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار مکا کھا کر زخمی ہوا تو مقامی لوگ بھی آگئے اور معاملہ رفع دفع کرانے لگے جبکہ اس دوران ٹریفک اہلکار درد کی حالت میں ادھر ادھر بھٹکتا رہا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے چینی شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی