کیا کابینہ کے اجلاس میں حریم شاہ کا بھی ذکر ہوا ؟صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان کا معنی خیز جواب

کیا کابینہ کے اجلاس میں حریم شاہ کا بھی ذکر ہوا ؟صحافی کے سوال پر فردوس عاشق ...
کیا کابینہ کے اجلاس میں حریم شاہ کا بھی ذکر ہوا ؟صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان کا معنی خیز جواب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حریم شاہ کی اقتدار کے ایوانوں میں جا پہنچی ،فردوس عاشق اعوان نے حریم شا ہ سے متعلق سوال پر معنی خیز جواب دے دیا ۔وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا کابینہ کے اجلاس میں حریم شاہ کا بھی ذکر ہوا۔ جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے بات گول کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے اختیار میں ہے کہ ہم اپنے موبائلز کو جنت بنا لیں یا جہنم۔

واضح رہے حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا۔ حریم شاہ نے شیخ رشید کے ساتھ فیملی تعلق ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں۔ انہوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔

مزید : قومی


loading...