وہ آدمی جس نے 2019 میں 40 ارب ڈالر کما کر دنیا کو حیران کردیا

وہ آدمی جس نے 2019 میں 40 ارب ڈالر کما کر دنیا کو حیران کردیا
وہ آدمی جس نے 2019 میں 40 ارب ڈالر کما کر دنیا کو حیران کردیا

  



نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2019 کا سال ختم ہوچکا ہے اور دنیا 2020 کی دہائی میں داخل ہوچکی ہے۔ گزشتہ برس کے دوران کاروباری دنیا میں بہت سے لوگوں نے اتار چڑھاﺅ کا سامنا کیا لیکن فرانسیسی ٹائیکون برنارڈ آرنالٹ کیلئے یہ سال سب سے اچھا رہا ۔

ارب پتی افراد کی فہرست جاری کرنے والے میگزین فوربز کے مطابق سال 2019 میں یعنی صرف ایک سال کے عرصے میں فرانسیسی بزنس مین برنارڈ آرنالٹ نے 40 ارب ڈالر دولت کمائی۔ 2019 میں وہ نہ صرف سینٹی بلینئر بنے بلکہ انہوں نے بل گیٹس سے دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی کا اعزاز بھی چھین لیا۔ یکم جنوری 2020 کو برنارڈ آرنالٹ کے اثاثوں کی مالیت 111 ارب 30 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی سال 2019 کے دوران دونوں ہاتھوں سے دولت کمائی، گزشتہ برس ان کے اثاثوں کی مالیت میں 22 ارب 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور وہ76 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین آدمی بن گئے۔

فیشن انڈسٹری سے منسلک سپین سے تعلق رکھنے والے امانیکو اورٹیگا نے 2019 میں 17 ارب 30 کروڑ ڈالر کمائے، وہ زارا کلوتھنگ برانڈ کے بانی ہیں۔مائیکرو سافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر نے گزشتہ برس 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کمائے۔ انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کیلئے بھی 2019 خوش قسمتی کا سال ثابت ہوا جس کے دوران انہوں نے 16 ارب 10 کروڑ ڈالر کمائے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 58 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ وہ اس وقت دنیا کے 12 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بزنس