سینیٹر مشاہد حسین سید نے ڈیل کے فوائد بیان کردیئے

سینیٹر مشاہد حسین سید نے ڈیل کے فوائد بیان کردیئے
سینیٹر مشاہد حسین سید نے ڈیل کے فوائد بیان کردیئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ امریکہ میں کسی سیاسی لیڈرکی یہ بڑی خوبی سمجھی جاتی ہے کہ وہ ڈیل میکر ہوتاہے، ڈیل کوئی برا لفظ نہیں ہے ، قانون سازی کرنے کیلئے اگر ڈیل کرنی پڑتی ہے تو یہ کوئی برائی نہیں پاکستان میں پہلے بھی ڈیل ہوتی رہی ہے جس سے معاملات آگے چلتے ہیں۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ میں کسی سیاسی لیڈر کی یہ بڑی خوبی سمجھی جاتی ہے کہ وہ ڈیل میکر ہوتاہے ۔ اس کوسمجھوتہ بھی کہا جاسکتا ہے ،یہ لیڈر کی بڑی خوبی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل کوئی برا لفظ نہیں ہے ، قانون سازی کرنے کیلئے اگر ڈیل کرنی پڑتی ہے تو یہ کوئی برائی نہیں پاکستان میں پہلے بھی ڈیل ہوتی رہی ہے جس سے معاملات آگے چلتے ہیں۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف شائد پاکستان کی تاریخ سے واقف نہیں ہے ، ان کے خیال میں پاکستان کی تاریخ اس وقت سے شروع ہوئی ہے جب نیا پاکستان بناہے ۔انہوں نے کہا کہ 1973کا آئین بھی اتفاق رائے کے نتیجے میں بنا تھا لیکن حکومت کبھی ایف آئی اے کو استعمال کررہی ہے اورکبھی اے این ایف کو استعمال کررہی ہے ، حکومت نے 2019کوضائع کردیا ہے لیکن اب یہ نہیں ہونا چاہئے ، ہمیں سوجھ بوجھ ہونی چاہئے ، ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے بندے اور اپنی پارٹی کوبچاﺅ اور باقی سب ملک دشمن ہیں ۔

مزید : قومی


loading...