ایم کیو ایم کب تک حکومت کے ساتھ رہے گی ، تجزیہ کارسلیم صافی نے بتادیا

ایم کیو ایم کب تک حکومت کے ساتھ رہے گی ، تجزیہ کارسلیم صافی نے بتادیا
ایم کیو ایم کب تک حکومت کے ساتھ رہے گی ، تجزیہ کارسلیم صافی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم والے قوم کے وسیع ترمفاد میں تحریک انصاف کاساتھ دے رہے ہیں اورجب تک قوم کا وسیع ترمفاد ہوگا ، ایم کیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہی رہے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ایم کیوایم کو عمران خان اور تحریک انصاف سے اتنی ہی محبت ہے جتنی پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے قوم کے وسیع ترمفاد میں تحریک انصاف کاساتھ دے رہے ہیں اورجب تک قوم کا وسیع ترمفاد ہوگا ، ایم کیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہی رہے گی ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی محبت یا نظریہ کی بنیاد پر تحریک انصاف کی ساتھ نہیں ملی بلکہ یہ سب کچھ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا اور آگے بھی جوکچھ ہوگا وہ قوم کے وسیع ترمفاد میں ہی ہوگا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...