”جس دن سیٹی بجنے کا فیصلہ ہوا تو یہ نظام انگڑائی لے گااور۔۔“حفیظ اللہ نیازی نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت سے متعلق پیشگوئی کردی

”جس دن سیٹی بجنے کا فیصلہ ہوا تو یہ نظام انگڑائی لے گااور۔۔“حفیظ اللہ نیازی ...
”جس دن سیٹی بجنے کا فیصلہ ہوا تو یہ نظام انگڑائی لے گااور۔۔“حفیظ اللہ نیازی نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت سے متعلق پیشگوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ جس دن سیٹی بجنے کا فیصلہ ہوگا اور اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف مہم چلائی تویہ نظام انگڑائی لے گا۔اس وقت ایم کیو ایم بھی دوسری طرف جاسکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ایم کیو ایم کوجب بھی نمائندگی ملی ہے ، وہ شہری علاقوں سے ملی ہے اور پیپلز پارٹی دیہی علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان عملی طور پر کہیں بھی ہم آہنگی ہے تو وہ صوبے کے مفاد میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس دن سیٹی بجنے کا فیصلہ ہوگا اور اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف مہم چلائی تو یہ نظام انگڑائی لے گا ۔اس وقت ایم کیو ایم بھی دوسری طرف جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو دوفارورڈ بلاک بن رہے ہیں ، وہ تحریک انصاف میں ہی بن رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...