”یہ گرہیں دانتوں سے بھی نہیں کھلنی ، ان کوبھگتنا پڑے گا“تجزیہ کار حسن نثار کی معیشت سے متعلق تشویشناک منظرکشی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے معیشت کے ساتھ جوکچھ ہوچکاہے ، اس کوٹھیک کرنے کیلئے کوئی جادو گر نہیں آگئے ، یہ جو حکومت میں آئے ہیں ، ان کو تو حکومت کا کرنے کا تجربہ بھی نہیں ہے،اس وقت کوئی پھنے خان بھی ہوتا تو یہی کچھ ہونا تھا جو ہورہا ہے ،یہ جو گرہیں دی گئی ہیں ، یہ دانتوں سے بھی نہیں کھلنی ، اس کو بھگتو۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ بلاول کی طرف سے ایم کیو ایم کو وزارتیں دینے کی پیشکش مایوسی کی انتہاہے ، ایم کیو ایم دودھاری تلواری سے کھیل رہی ہے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں نکلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کومرحومہ اور مغفورہ کہہ چکاہوں۔
حسن نثار کا کہنا تھاکہ معیشت کے ساتھ جوکچھ ہوچکاہے ، اس کوٹھیک کرنے کیلئے کوئی جادو گر نہیں آگئے ، یہ جو حکومت میں آئے ہیں ، ان کو تو حکومت کا کرنے کا تجربہ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی پھنے خان بھی ہوتا تو یہی کچھ ہونا تھا جو ہورہا ہے ،یہ جو گرہیں دی گئی ہیں ، یہ دانتوں سے بھی نہیں کھلنی ، اس کو بھگتو ، عوام کے ساتھ جو کچھ ہورہاہے وہ شرمناک ہے لیکن یہ بات میں کب سے کہہ رہاہوں کہ اس پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ہاﺅسنگ سوسائٹی بناکر پلاٹوں کی شکل میں بیچا گیا ہے ۔