کیا بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے ریٹس بڑھادیئے ہیں؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کردی

کیا بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے ریٹس بڑھادیئے ہیں؟ تجزیہ کار ارشاد ...
کیا بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے ریٹس بڑھادیئے ہیں؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم والے بڑے معصوم  ہیں، اس کوکوئی ہانک کر کسی طرف لے جاتاہے اور کوئی کسی طرف لے جاتا ہے، ادھر بلاول نے پیشکش کی ادھر ایم کیوایم کے ریٹس بڑھ گئے اور سوئی ہوئی حکومت جاگ گئی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایم کیوایم والے بڑے معصوم اوربھولے ہیں، اس کوکوئی ہانک کر کسی طرف لے جاتاہے اور کوئی کسی طرف لے جاتا ہے ، یہ بڑے معصوم اور بھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیس سال میں کراچی اور سندھ کے مسائل حل نہیں ہوئے تو اب بھی نہیں ہونگے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھاکہ ادھر بلاول نے پیشکش کی ادھر ایم کیوایم کے ریٹس بڑھ گئے اور سوئی ہوئی حکومت جاگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب مزے کی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اپنے منتخب ہونے والے ناراض ارکان کیلئے وقت نہیں ہے لیکن جب بلاول نے ایم کیو ایم کو پیشکش کردی تو سب ایم کیوایم کو منانے کیلئے نکل پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ حوصلہ رکھیں ہواﺅں کا رخ تبدیل نہیں ہورہا ۔ ایم کیو ایم نے بڑی منصوبہ بندی سے دوگروپ بنائے ہیں ، ایک اچھا ہے اوردوسرا منفی ہے اور منزل دونوں کی ایک ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...