’مریم نواز کو بطور ’زر ضمانت ‘ رکھا گیا ہے اسی لیے ۔۔۔‘ صحافی ہارون الرشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’مریم نواز کو بطور ’زر ضمانت ‘ رکھا گیا ہے اسی لیے ۔۔۔‘ صحافی ہارون الرشید ...
’مریم نواز کو بطور ’زر ضمانت ‘ رکھا گیا ہے اسی لیے ۔۔۔‘ صحافی ہارون الرشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و کالم نویس ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بطور ’ زر ضمانت‘ رکھا گیا ہے اسی لیے وہ خاموش ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ہارون الرشید نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز شریف بھی باہر جائیں گی اور ضرور باہر جائیں گی اسی لیے تو خاموش ہیں، فی الحال ’زر ضمانت‘ کے طور پر رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مفاہمت کے بعض نکات پر عملدرآمد باقی ہے، اگر یہ ہوگیا تو پلک جھپکنے میں مریم نواز لندن پہنچ جائیں گی وگرنہ وہ جمہوریت ، ووٹ کے تقدس اور انقلاب کا علم بلند کریں گی۔

ایک اور ٹویٹ میں ہارون الرشید نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بھی بات کی ۔ انہوں نے لکھا کہ نہایت آسانی سے چیف آف آرمی سٹاف کی توسیع کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا۔ حکومت سے زیا دہ ایک اپوزیشن پارٹی وفاداری نبھائے گی۔ اس کے سربراہ وسط مدتی انتخاب اور وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی پارٹی کا سربراہ وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...