’کبھی کبھی کام مل جاتا ہے‘ پناہ گاہ میں مقیم مزدوروں نے یہ کہا تو آگے سے وزیر اعظم کیا بولے؟ عمران خان کے پناہ گاہ کے اچانک دورے کی تفصیلات سامنے آگئیں

’کبھی کبھی کام مل جاتا ہے‘ پناہ گاہ میں مقیم مزدوروں نے یہ کہا تو آگے سے وزیر ...
’کبھی کبھی کام مل جاتا ہے‘ پناہ گاہ میں مقیم مزدوروں نے یہ کہا تو آگے سے وزیر اعظم کیا بولے؟ عمران خان کے پناہ گاہ کے اچانک دورے کی تفصیلات سامنے آگئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور اس میں مقیم مزدوروں سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل پوچھے۔ ایک مزدور نے بتایا کہ وہ چارسدہ سے اسلام آباد مزدوری کیلئے آیا ہے لیکن کبھی کبھی مزدوری ملتی ہے۔ بونیر سے آنے والے ایک مزدور نے کہا کہ سردی کی وجہ سے کام کم ملتا ہے۔

مزدوروں کی بات پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت تعمیراتی کام بھی رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ لوگوں کو کام نہیں مل رہا، ہماری حکومت اصلاحات لارہی ہے بہت جلد آپ کو کام ملا کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں رہنے والے لوگوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور لوگوں سے کھانے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پناہ گاہ میں زیادہ تر وہ لوگ موجود ہیں جو دوسرے شہروں سے مزدوری کرنے کیلئے آئے ہیں۔

مزید : Breaking News /قومی /اہم خبریں


loading...