کیا سٹیٹ بینک کونہیں پتہ تھاکہ ۔۔۔؟تجزیہ کار افتخار احمد نے ٹی ٹیز سے متعلق سوال اٹھادیا

کیا سٹیٹ بینک کونہیں پتہ تھاکہ ۔۔۔؟تجزیہ کار افتخار احمد نے ٹی ٹیز سے متعلق ...
کیا سٹیٹ بینک کونہیں پتہ تھاکہ ۔۔۔؟تجزیہ کار افتخار احمد نے ٹی ٹیز سے متعلق سوال اٹھادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ احتساب بلا امتیاز ہوناچاہئے ، یہ جوٹی ٹیز کا مسئلہ ہے کیا اس میں کوئی بینک منیجر شامل نہیں تھا ، کیا سٹیٹ بینک کو پتہ نہیں تھا کہ یہ کام ہورہاہے ؟

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا اس معاشرے سے کرپٹ لوگوں کونکالنا چاہئے یا نہیں ، ان لوگوں کو سزا ملنی چاہئے کہ نہیں جنہوں نے حرام کا مال کمایا ہے اور عوام کولوٹا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے ، ان لوگوں کوسزا ملنی چاہئے لیکن مخصوص لوگوں کوسزا نہیں ملنی چاہئے ۔

افتخار احمد کاکہنا تھاکہ یہ جوٹی ٹیز کا مسئلہ ہے کیا اس میں کوئی منیجر شامل نہیں تھا ، کیا سٹیٹ بینک کو پتہ نہیں تھا کہ یہ کام ہورہاہے ؟ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لئے ہوناچاہئے ، میرے لئے بھی ہونا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...