”ٹی ٹیز غیر قانونی نہیں ہیں“ن لیگی رہنما نے دلیل سے ثابت کردیا

”ٹی ٹیز غیر قانونی نہیں ہیں“ن لیگی رہنما نے دلیل سے ثابت کردیا
”ٹی ٹیز غیر قانونی نہیں ہیں“ن لیگی رہنما نے دلیل سے ثابت کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹیز غیر قانونی نہیں ہیں، جس جرم کی قانونی طور پر تشریح نہ کی گئی ہو ، وہ جرم نہیں ہوتا ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ راناثناءاللہ کیس میں اے این ایف کے پاس کوئی شہادت نہیں تھی ،رانا ثناءاللہ کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا ، اس کیس میں میڈیا پر جو گفتگو کی گئی ، عدالت میں پیش نہیں کی گئی ۔

ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ میری نظر میں ٹی ٹیز غیر قانونی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرتاج کا زرتاج ہونا ہی کافی ہے لیکن اب وہ ساتھ وزیر بھی ہیں ، ہم دونوں کا زیادہ احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرم کی قانونی طور پر بھی تشریح ہونا ضروری ہے لیکن اگر اس کی تشریح نہیں ہے تو پھر وہ جرم نہیں ہے ۔

مزید : قومی