حارث روف کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

حارث روف کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی
حارث روف کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

  



سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبورن سٹارز نے ایک بار پھر حارث روف کو سکواڈ میں شامل کرلیا۔بگ بیش میں میلبورن سٹارز نے حارث روف کو کمر کی تکلیف کا شکارڈیل سٹین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا جنہوں نے 2میچوں میں7وکٹیں حاصل کی تھیں ۔تہلکہ خیز کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستانی پیسر کو ڈیل سٹین کے لیے جگہ خالی کرنا پڑی تھی، اب سندیپ لامی چینے کی عدم دستیابی نے ایک بار پھر ان کی اسکواڈ میں واپسی کا راستہ بنادیا۔

مزید : کھیل