”میں تو گزار ہ کرلوں گا مگر ۔۔۔“تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے وزیر اعظم عمران خان کو ماضی یاد دلادیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے عوام سے کہا کرتے تھے کہ میں تو گزارہ کرلوں گا لیکن اگر مجھ کو وزیر اعظم نہ بنایا تو آپ کا گزارہ نہیں ہوگا ، اس وقت عوام کا گزارہ نہیں ہورہا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے پہلے عوام سے کہا کرتے تھے کہ میں تو گزارہ کرلوں گا لیکن اگر مجھ کو وزیر اعظم نہ بنایا تو آپ کا گزارہ نہیں ہوگا ۔
رﺅف کلا سرا کاکہناتھا کہ اس وقت عوام کا گزارہ نہیں ہورہا جب عمران خان نے حلف اٹھایا تھا تو لگتا تھا کہ عمران خان ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جیسی وہ باتیں کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سروے میں کسی ایک بندے نے بھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔