”اب روٹی واقعی لنگر پر جاکر کھانی پڑے گی“موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ثنابچہ کا مبنی برحقائق تجزیہ

”اب روٹی واقعی لنگر پر جاکر کھانی پڑے گی“موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ثنابچہ ...
”اب روٹی واقعی لنگر پر جاکر کھانی پڑے گی“موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ثنابچہ کا مبنی برحقائق تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ثناءبچہ نے کہاہے کہ عمران خان نے عوام کو واقعی اس قابل بنا دیا ہے کہ اب روٹی لنگر پر ہی جاکر کھانی پڑے گی کیونکہ آٹا بہت مہنگا ہے جس سے عوام کیلئے روٹی کاحصول مشکل ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہئے ثناءبچہ نے کہا کہ اس وقت عوام کس قدر مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ، ہم اچھا گزارہ کرنے والے لوگ اس کونہیں سمجھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کو ووٹ اس لئے دیا تھا کہ اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونگی ، عوام کواس سے فرق نہیں پڑتا کہ وزیر اعظم نے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینا ہے یا نہیں لینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو  اس قابل بنا دیا ہے کہ اب روٹی لنگر پر ہی جاکر کھانی پڑے گی کیونکہ آٹا بہت مہنگا ہے جس سے عوام کیلئے روٹی کاحصول مشکل ہے ۔

ثنابچہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس وقت نہیں ہے کہ پارلیمنٹ میں یہ بات کی جائے کہ ہم عوام کو مشکلات سے کس طرح نکال سکتے ہیں؟ عمران خان پرانی حکومت پر ملبہ ڈال کر بری الذمہ ہوگئے ہیں ، اس لئے عوام تو یہی کہے گی کہ ہم کو کیا فرق پڑاہے اور تنگ آکر یہی کہیں گے کہ آپ چلے جائیں ، آپ سے پہلے جو چور اورکرپٹ تھے ، وہ آپ سے تو بہتر تھے کیونکہ ان کے دور میں کم ازکم روٹی تو میسر تھی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور