پاکستان کی تیاری اورعزم شک سے بالا تر، کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجائیگا ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی تیاری اورعزم شک سے بالا تر، کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب ...
پاکستان کی تیاری اورعزم شک سے بالا تر، کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیاجائیگا ، ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ  کسی بھی بھارتی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، پاکستان کی تیاری اورعزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نئے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کومسترد کرتے ہیں، کسی بھارتی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، پاکستان کی تیاری اورعزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ۔بھارتی بیانات فالس فلیگ کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بھارت کے نئے آرمی چیف کا مقبوضہ کشمیر پر حملے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، اشتعال انگیزیوں کے باوجود امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کے دعوﺅں میں حقیقت نہیں ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کو 150دن ہوچکے ہیں۔بھارت سینئر حریت قیاد ت ، چھوٹے بچوں کورہا کرے اور نولاکھ فوج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکالے ، وادی میں مواصلات پر عائدپابندیاں ختم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی توثیق کی ہے ، پاکستان عالمی فورمز پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی