شہریار آفریدی لاتعلقی کا اظہار کردیں تو سمجھوں گا کہ میرے خلاف منشیات کیس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے، رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان

شہریار آفریدی لاتعلقی کا اظہار کردیں تو سمجھوں گا کہ میرے خلاف منشیات کیس کے ...
شہریار آفریدی لاتعلقی کا اظہار کردیں تو سمجھوں گا کہ میرے خلاف منشیات کیس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے، رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ نے کہاہے کہ میری گرفتاری کے دوسرے دن شہریا ر آفریدی کابینہ کے رکن کے طور پر سامنے آگئے اور اس کیس کو اون کرلیا تو پھر میں ادھر ادھرکیوں جھانکوں ؟ اگر اب بھی شہریار آفریدی اس کیس سے لاتعلقی کا اعلان کردیں تو پھر سمجھوں گا کہ اس کیس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہو ۔

نجی نیو ز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بشیر اے میمن نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقاضہ کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف کچھ نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کیس کامعاملہ اگر میرے اوراے این ایف کے درمیان رہتاتو پھر ہم آپس میں حساب کرلیتے لیکن میری گرفتاری کے دوسرے دن شہریا ر آفریدی صاحب کابینہ کے رکن کے طور پر سامنے آگئے اور اس کیس کو اون کرلیا تو پھر میں ادھر ادھرکیوں جھانکوں ؟انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی شہریار آفریدی اس کیس سے لاتعلقی کا اعلان کردیں تو پھر سمجھوں گا کہ اس کیس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہو ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزراءنے یہ بات کی ہے کہ یہ غلط مضحکہ خیز کیس ہے اور اس سے ہماری بدنامی ہوئی ہے لیکن اس پر وزیر اعظم خاموش رہے ، کیا وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ کیس غلط ہے تو پھر اس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے پیچھے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہوسکتی ہیں۔

مزید : قومی


loading...