حکومت کا احسن ا قدام ، موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس کم کردیا

حکومت کا احسن ا قدام ، موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس کم کردیا
حکومت کا احسن ا قدام ، موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس کم کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے موقع پر حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کو موبائل فونز کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی گئی۔

حکومت کی جانب سے نئے سال کے موقع پر 100 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر ٹیکس کم کردیا گیا ہے۔ پہلے 100 ڈالر کے موبائل فون پر 1320 روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا تھا جو کم کرکے 920 روپے کردیا گیا ہے۔ حکومت نے 30 ڈالر کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 135 روپے سے کم کرکے 130 روپے کردیا ہے۔

دوسری جانب برانڈڈ اور پیکٹ والے حلال گوشت پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ حکومت نے بیرون ملک سے آنے والی پیک اور برانڈڈ کھانے کی اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔ مرغی، مچھلی، گائے اور بکرے کے گوشت کے پیکٹ اور برانڈڈ گوشت پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے ۔

مزید : بزنس