مجھ پر اٹھنے والی آوازیں قانون کے ذریعے بند کرا دی جائیں گی:شہریار آفریدی

مجھ پر اٹھنے والی آوازیں قانون کے ذریعے بند کرا دی جائیں گی:شہریار آفریدی
مجھ پر اٹھنے والی آوازیں قانون کے ذریعے بند کرا دی جائیں گی:شہریار آفریدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایوان میں موقع دیں، وہ ثابت کردیں کہ جھوٹ کون بول رہاہے، یا توان پر اٹھنے والی آوازیں حق کے ساتھ ہوں گی یا قانون کے ذریعے خاموش کردی جائیں گی۔قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کا بجٹ 58 ملین تھا مگر اس حکومت نے فاٹا کے لیے 162 ارب روپے رکھے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے، آپ ہمیں موقع دیں ہم ثابت کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر اٹھنے والی آوازیں یا تو حق کے ساتھ ہوں گی، یا پھر قانون کے ذریعے بند کردی جائیں گی۔

مزید : قومی