کمشنر کراچی نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی

کمشنر کراچی نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی

  



کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت کی جانب سے نئے سال کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، آتش گیر مادہ رکھنے اور ون ویلنگ پر پابندی برقرار رہے گی۔ صرف موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فیکیشن واپس لیا جائے گا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نئے سال کا جشن مہذب انداز میں منائیں۔

ڈبل سواری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...