پاکستان بار کونسل انتخابات، پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری حاصل،فواد چوہدری کی مبارکباد

پاکستان بار کونسل انتخابات، پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری ...
پاکستان بار کونسل انتخابات، پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری حاصل،فواد چوہدری کی مبارکباد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج  کے تحت پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کےمطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نےگیارہ سیٹوں میں سےسات پرکامیابی حاصل کرلی ہےجبکہ دو نشستوں پر پروفیشنل گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔کامیاب ہونے والوں میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ اورحفیظ الرحمان چودھر ی شامل ہیں۔پاکستان بار کونسل کے ہونے والے انتخابات میں طاہر نصراللہ وڑائچ، عابد ساقی، پیر مسعود چشتی، سید قلبِ حسن،عزیز اکبر بیگ اور حسن رضا نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کے امیدواران شفقت محمود چوہان اور اشتیاق اے خان نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان بار کونسل کے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا سرکاری اعلان پانچ جنوری 2021 کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پاکستان بار کونسل کا انتخاب جیتنے والے تمام امیدواروں کو  مبارک  دیتے ہوئے کہاہے کہ  یہ وکلاء کا سب سے بڑا ادارہ ہے،احسن بھون، اعظم تارڑ، عابد ساقی، مسعود چشتی, قلب حسن، طاہر نصراللہ وڑائچ اور دیگر احباب سے برسوں کی دوستی ہے، خدا انھیں اصلاحات لانے کا حوصلہ اور طاقت دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -