’شہباز شریف چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا مریم کو لیڈر بنانے کا شوق پورا ہوجائے‘ عارف حمید بھٹی کا حیران کن دعویٰ

’شہباز شریف چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا مریم کو لیڈر بنانے کا شوق پورا ہوجائے‘ ...
’شہباز شریف چاہتے ہیں کہ نواز شریف کا مریم کو لیڈر بنانے کا شوق پورا ہوجائے‘ عارف حمید بھٹی کا حیران کن دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے وکلا کو یہ کہہ کر ضمانت کرانے سے روک دیا ہے کہ نواز شریف مریم کو لیڈر بنانے کا شوق پورا کرلیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے کہا ہے کہ فی الحال ان کی ضمانت نہ کرائی جائے تاکہ نواز شریف کا مریم نواز کو لیڈر بنانے کا شوق پورا ہوجائے۔عارف حمید بھٹی کے مطابق نیب نے مریم نواز کو بلایا تو پتھراؤ ہوگیا، اس کے بعد نیب نے انہیں بلایا ہی نہیں حالانکہ انہوں نے جاتی امرا میں جو پراپرٹی خریدی ہے اس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، کوئی تو وجہ ہے جو انہیں بلایا نہیں جا رہا، مریم نواز کو اس لیے گرفتار نہیں کیا جارہا تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ایکسپوز ہوں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -