2021 کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد ، نیا شمسی سال ہم سب کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا سال ثابت ہو : محمد میاں سومرو

2021 کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد ، نیا شمسی سال ہم سب کیلئے رحمتوں اور ...
 2021 کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد ، نیا شمسی سال ہم سب کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا سال ثابت ہو : محمد میاں سومرو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے نئے شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے شمسی سال 2021کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کیلئے نیک خواہشات کیساتھ دعا ہے کہ نیا شمسی سال ہم سب کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا سال ثابت ہو ، آمین۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو  نےپوری قوم کو نئےسال کی مبارکباد دیتےہوئےکہاکہ 2020میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا جن میں دیگر معاشی و معاشرتی مسائل کے ساتھ کورونا کی وبا جیسے مسائل در پیش رہے، وقت اور حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ذاتی مفادات کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سمیت دیگر مسائل کا بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کریں۔آئیے ہم سب نئے سال کو نئی امید اور باری تعالی پر کامل یقین کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہوئے اپنا مستقبل روشن بنانے کی جدوجہد کریں ، اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز کو اپنی امان میں رکھے۔آمین

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -