پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نئے سال کی خوشیوں پر بمباری ، عمران خان اپنے جرائم اوگرا پر تھوپ کر فنکاری نہ دکھائیں:پلوشہ خان 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نئے سال کی خوشیوں پر بمباری ، عمران خان ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نئے سال کی خوشیوں پر بمباری ، عمران خان اپنے جرائم اوگرا پر تھوپ کر فنکاری نہ دکھائیں:پلوشہ خان 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں اضافہ نئے سال کی خوشیوں پر بمباری ہے،عمران خان اپنے جرائم اوگرا پر تھوپ کر فنکاری نہ دکھائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پلوشہ خان نے کہا کہ نالائق وزیر اعظم نے جیب کتروں کووزارت پیٹرولیم میں بھرتی کیا ہے، عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارنے والے عوام کی جیب پر ڈاکا مار رہے ہیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہو جائے گی۔ پلوشہ خان نے نئے سال کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال حکومت نے عوام کو ایک لمحہ چین فراہم نہیں کیا ،مہنگائی اور بے روزگاری کا عذاب سارا سال مسلط رہا ،امید ہے کہ نئے سال میں حکومت کی نحوست دور ہو جائے گی۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -