کورونا 2021میں بھی موجود رہے گا، عوام احتیاط برتیں: ڈاکٹر محمود الحسن 

کورونا 2021میں بھی موجود رہے گا، عوام احتیاط برتیں: ڈاکٹر محمود الحسن 

  

لاہور(انٹرویو،جاوید اقبال،تصاویر ناصر غنی) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈائیلاگ کمیٹی پنجاب کے چیئرمین  اور معروف فزیشن ڈاکٹر سید محمود الحسن نے کہا ہے کہ کورنا وائرس 2021 ء میں بھی موجود رہے گا اور اس کا خوف طاری رہے گا تاہم اس وائرس کی خطرناکی میں کمی آئے گی۔عوام کو کوونا وائرس کے اندر رہتے ہوئے جینا سیکھنا ہو گا وہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2020ء کے دوران کورونا وائرس کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز نے دی ہیں اور آئندہ بھی مریضوں کے علاج معالجہ میں ینگ ڈاکٹرز اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر قومی فریضہ سمجھ کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔لیکن حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ہماری خدمات کو تسلیم کرے اور ینگ ڈاکٹر ز اور ینگ نرسز کو خصوصی ایوارڈ سے نوازے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ انگلینڈ کے بعد پاکستان میں بھی کوونا وائرس اپنی نئی قسم کی صورت میں سامنے آئے گا اس کے لئے ابھی سے تیاریاں کرنا ہوں گی اور عوام کا تعاون بھی بہت ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الحسن نے کہا کہ ڈیرھ سو کے قریب ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز ملا کر جن کی تعداد تین سو زیادہ ہو جاتی ہے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا ہم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -