راجہ جنگ، اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو جرمانے

  راجہ جنگ، اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو جرمانے

  

راجہ جنگ(نامہ نگار)  ٹاؤن کمیٹی راجہ جنگ میں نئے تعینا ت ہونے والے چیف آفیسر نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے مین بازار راجہ جنگ میں ناجائز منافع خوروں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران انہوں نے زائد قیمت وصولی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے جبکہ کچھ دکانداروں کو وارننگ جاری کی۔

چیف آفیسر نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور اشیاء کی فروخت مقررہ قیمتوں پر یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -