نیشنل انکیوبیشن سینٹرمعیشت میں جدت کو فروغ دیگا،سلیم احمد

نیشنل انکیوبیشن سینٹرمعیشت میں جدت کو فروغ دیگا،سلیم احمد

  

لاہور(پ ر)لمز یونیورسٹی میں قائم نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این آئی سی ایل) ملکی معیشت میں جدت اور کاروبار کو فروغ دے کر اہم کردار ادا کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے حالیہ اقدام میں کاروباری افراد کے لیکچر کی خصوصی لیکچر سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے کامیاب ترین کاروباری افراد نے ملک میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدت انگیز حل پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔ این آئی سی ایل کے چیئرمین سلیم احمد نے اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہمیں امید ہے کہ ان غیرروایتی اور دلچسپ سیشنز کی بدولت کاروباری افراد سے سیکھنے کا موقع ملے گا جو پاکستان کے بڑے مسائل حل کررہے ہیں، افتتاحی سیشن 22 دسمبر کو  ہوا اس کے بعد 28اور 30دسمبرکو بھی سیشن ہوئے جبکہ اگلا سیشن آج ہوگا جس میں پاک ویلز ڈاٹ کام کے شریک بانی سنیل سرفراز منج جبکہ 4 جنوری کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او شباہت علی شاہ اظہار خیال کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -