رجسٹریشن فیس میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں،میاں رضارحمان

رجسٹریشن فیس میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں،میاں رضارحمان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن نے نصابی کتب کیلئے این اوسی کی شرط اور بھاری رجسٹریشن فیس کے معاملہ پر مناسب وقت دینے کا مطالبہ کردیا اپنے بیان میں سرونگ  سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا رحمان کا کہنا تھاکہ رجسٹریشن فیس میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں اس سے کتب کی قیمت میں اضافہ ہو گا  اورجلد بازی میں کئے گے فیصلے سے بچوں کا مستقبل خطرے میں  پڑ سکتا ہے اس  موقع پر انھوں نے وزیراعلی پنجاب سرداعثمان بزدار سے  معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

 آن کا کہنا تھا ٹیکسٹ بک بورڈ تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لے کیونکہ رجسٹریشن فیس کم نہ ہوئی تو بوجھ  والدین پر پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -