سنی اتحاد کونسل یوم دعامنائیگی

      سنی اتحاد کونسل یوم دعامنائیگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر آج نئے عیسوی سال کی مناسبت سے یکم جنوری کو ملک بھر میں ”یوم دعا“ منایا جائے گا جبکہ نیو ائیر نائٹ کو ”شب درود و سلام“ کے طور پر منایا جائے گا۔ 

اس سلسلہ میں ملک بھر کی ہزاروں اہلسنّت مساجد میں خطبات جمعہ میں نئے سال کو اسلامی طرز پر منانے کے طریقہ کار پر خطابات دیئے جائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، قومی اتحاد و اتفاق، ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اور قوم کے ہر فرد کی صحت و سلامتی سمیت کورونا سے مکمل نجات اور عام آدمی کے طرز زندگی میں بہتری کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس دن خصوصی نوافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -