پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری 

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ْپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کاسمو پولیٹن کلب جناح باغ میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے منشورسے وفاداری کا حلف لے لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے بطور صدر پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شاہدملک بطور سیکرٹری جنرل،ڈاکٹرارم شہزادی بطورنائب صدر، پروفیسر ڈاکٹرخالدمحمود خان نے بطورنائب صدر، ڈاکٹر واجد علی نے بطور فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر بشریٰ حق نے بطورجوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر احمد نعیم اختر نے بطور جوائنٹ سیکرٹری حلف لیا۔ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے اپنے خطاب میں وزیر صحت کو بطور مہمان خصوی شرکت خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔

 پروفیسر اشرف نظامی نے اپنے خطاب میں وزیر صحت سے مطالبہ کیا MTI ایکٹ کو نافذ کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ہر قیمت پر ملازمین کی نوکری کا تحفظ اور غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی  اور کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے آج میڈیکل کمیونٹی کی خدمت کا حلف اٹھایاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلدایجرٹن روڈ پرپی ایم اے کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے گی۔اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر تنویر انور، سابق ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،ڈائریکٹر بلڈ ٹرانسفیوڑن سروس ڈاکٹرشہنازاختر، ڈاکٹر طارق میاں،?ڈاکٹر لطاف چیمہ، ڈاکٹر ندیم خواجہ، ڈاکٹر شاہد شہاب، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری علاوہ ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -