پرنسپل پی جی ایم آئی نے جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں کا وزٹ کیا

پرنسپل پی جی ایم آئی نے جنرل ہسپتال کے مہمان خانوں کا وزٹ کیا

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر جنرل ہسپتال میں قائم مہمان خانوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مقیم لوگوں سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں اور اُن کے لواحقین نے وہاں موجود سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

 جن کی ہدایا ت پر انہیں ناشتے اور کھانے کی فراہمی جاری ہے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر جعفر شاہ اور ڈاکٹر عبدالعزیز کے علاوہ انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔جبکہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ان مہمان خانوں کی موثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے 2فوکل پرسن نامزد کر دیے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -