مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،خورشید احمد

مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی صدر  روبینہ جمیل،جنرل سیکرٹری خورشیداحمد، اکبر علی خان، نیاز خان،چوہدری محمد انور گجر، اْسامہ طارق، خوشی محمد کھوکھر،صلاح الدین ایوبی نوشیر خان، محمد الیاس و دیگر نمائندگان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار قومی اداروں، صنعتی و تجارتی، بینکوں اور میڈیا میں تعینات ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں کم ازکم 30 فیصد اضافہ کیا جائے، بے روزگاری دور کرنے کے لئے قومی اقتصادی خودکفالت کی پالیسی اپنا کر قومی صنعت، زراعت اور تجارت کو ترقی دیں اورنوجوانوں کے لئے بے روزگاری الاؤنس منظور کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل قرار یاجائے-اداروں کی نجکاری کی بجائے دیانت دار انتظامیہ کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -