ملک اصغر کی اہلیہ کی رسم قل قرآن خوانی اور درجات کی  بلندی کے لئے خصوصی دعا

ملک اصغر کی اہلیہ کی رسم قل قرآن خوانی اور درجات کی  بلندی کے لئے خصوصی دعا

  

لاہور(نیوز رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی کی خوش دامن اور ملک محمد اصغر کی اہلیہ بیگم انور ناز کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ کے نزدیک سیکٹر مسجد ڈبل جی بلاک فیز4ڈیفنس میں ادا کی گئی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور درجات کی بلندی کی خصوصی دعا کی گئی۔رسم قل میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، ایڈیٹر عمر مجیب شامی، ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان مجیب شامی، ڈائریکٹرز علی مجیب شامی، اشفاق رؤف، حاجی ارشد محمود، عامر خان،گروپ ایڈیٹر کوآرڈی نیشن ایثار رانا، جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفےٰ، جی ایم مارکیٹنگ جاوید امجد بھٹی، ممتاز سماجی رہنما سرفراز سیال،شہزادشامی، شاہد قادر،فیصل شامی،ملک محسن احمد، موتی ڈوگر، محمد نبیل، زاہد مقصود بٹ، میاں محمد اظہر، ملک آصف، ملک عاصم، شعیب قیوم، عمران خان، محمد شاکر، دلاور حسین اور مرحومہ کے عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ نوید اصغر،محب اصغر،رابعہ اصغر اور منیب اصغر کی والدہ تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -