الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کالام کے مستحقین میں ونٹر پیکیج تقسیم

  الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کالام کے مستحقین میں ونٹر پیکیج تقسیم

  

لاہور)پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے گاؤں کالام میں سینکڑوں مستحقین میں ونٹر پیکجز تقسیم کئے گئے۔ الخدمت کے رضاکاروں نے برفیلے اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر کالام کے علاقوں مٹلتان اور اُشومیں گھر گھر جاکر مستحقین کو گرم کپڑوں، لحافاور رضائیوں پر مشتمل  ونٹر پیکجز فراہم کئے۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہر موسم سرما کی طرح اس بار بھی ونٹر پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا جارہا ہے۔جس میں اپنے مصیبت میں گھرے بھائیوں کو شدیدموسم کے جبر سے بچانے کے لئے ان میں ونٹر پیکج تقسیم کئے جارہے ہیں۔حالیہ موسم سرما میں اب تک ملک بھر کے مختلف شہروں سمیت دور افتادہ پسماندہ علاقوں میں 18ہزار ونٹر پیکج تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر ونٹر پیکج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تقسیم کے خصوصی پروگرامات بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

 جہاں منظم مربوط پروگرام کے تحت چھان بین کے بعد دیانت داری سے مستحقین کی فہرستیں تیار کی جاتی ہیں، انہیں کوپن جاری کیاجاتا ہے اور ونٹر پیکج ان مستحقین کے حوالے کیا جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -