ابراہیم طاہر کی نئی کتاب بھارت کے سفر نامے شائع

ابراہیم طاہر کی نئی کتاب بھارت کے سفر نامے شائع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنماء میاں محمد ابراہیم طاہر کی نئی کتاب ”بھارت کے سفر نامے“2021ء کی پہلی کتاب علامہ عبدالستار عاصم اور فاروق چوہان کی زیر نگرانی شائع ہو گئی۔کتاب میں 1977ء سے لے کر 2009ء تک 18سفر نامے شامل ہیں۔عرس حضرت امیر خصرو ؒ،عرس حضرت نظام الدین اولیاء،محبوب الٰہی،عرس حضرت علاؤالدین علی احمد صابر،عرس حضرت معین الدین چشتی ؒ کے علاوہ دہلی،امرتسر اور دیگر شہروں کے سفر نامے شامل ہیں۔اس کتاب میں مسلمانوں کے شاندار اثاثے تاج محل،لال قلعہاور دیگر تاریخی عمارات و مقامات کی تاریخ بھی شامل ہے۔اس کتاب کا فلیپ علامہ عبدالستار عاصم نے لکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -