پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کی نماز جنازہ،گورنر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

پی ٹی آئی رہنما خالد گجر کی نماز جنازہ،گورنر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے لاہور سے ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر چوہدری خالدگجر کی نماز جنازہ لاہور میں اداکردی گئی۔نماز جنازہ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور بھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے شاہدرہ سے ایم پی ا ے کے امیدوار چوہدری خالد گجر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے اور انکی نماز جنازہ شاہدرہ میں اداکردی گئی جس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں وحید‘لاہور پارکنگ کمپنی کے چیئر مین شاہ رخ جمال بٹ،شاہدرہ کی ممتاز سیاسی شخصیت سابق ناظم یو سی 5 اقبال خان سمیت تحر یک انصاف کے راہنماؤں کارکنوں کی بڑی تعداد شر یک ہوئی۔

، گور نر پنجاب نے کہا کہ خالدگجر کی پارٹی اور عوام کیلئے خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -