بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 21بوگس کنکشن منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ 

بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 21بوگس کنکشن منقطع، لاکھوں روپے جرمانہ 

  

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن محمد آصف مجید کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای محمد آصف مجید کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ، جیا موسیٰ،شاہدرہ،امین پارک، کریم پارک،قلعہ محمدی،بلال گنج، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم گیٹ،داتا نگر اور کوٹ عبدالمالک سب ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل 920کنکشنز چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ 21 کنکشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایس ای محمد آصف مجید کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 09 میٹرڈائریکٹ سپلائی،01میٹر ڈسپلے اوپن،01میٹر ہول ان باڈی،01میٹر ریو ر س، 01میٹرباڈی ری پیسٹ، 02میٹر ڈیڈ سٹا پ، جبکہ06مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 30,101 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

12 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -