گانوں میں ہر عمر کے شائقین موسیقی کے ذوق کا خیال رکھتی ہوں، شاہدہ منی

 گانوں میں ہر عمر کے شائقین موسیقی کے ذوق کا خیال رکھتی ہوں، شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر) میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لئے گلوکاروں نے اپنے گیتوں کے ذریعے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،اپنے تمام گانوں میں ہر عمر کے شائقین موسیقی کے ذوق کا خیال رکھتی ہوں، ماضی کے عظیم گلوکاروں نور جہاں، شوکت علی، عنایت حسین بھٹی نے زمانہ جنگ میں اپنی آوازوں سے ثقافتی محاذ پر بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔

 اور قوم کے اپنے گیتوں کے ذریعے جذبہ دیا۔ دور حاضر میں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گلوکاروں نے اپنے نغمات میں اس ناسور کی بھرپور مذمت کی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔

مزید :

کلچر -