پاکستان میں فلم سازی کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا، گلوکار انور رفیع
لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار انور رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم سازی کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دی جائیں گی تو ہی غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لکھنے والوں سے درخواست ہے کہ نئے موضوعات کے ساتھ تحقیق کرلیں تو فلموں کی کہانیاں بہت بہتر ہوسکتی ہیں۔