نرسنگ اور پیرامیڈیکس کالجز کیلئے 2ارب 26کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری 

نرسنگ اور پیرامیڈیکس کالجز کیلئے 2ارب 26کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے 2 ارب 26 کروڑ 57 لاکھ کی لاگت سے بننے والے نرسنگ اور پیرامیڈیکس کالجز کے منصوبوں  کی پی ڈی ڈبلیو پی (PDWP) میں منظوری دینے پر اپنی و مشران سیف اللہ برادران کیطرف سے اہلیان ضلع لکی مروت کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا  ہے کہ انشاء اللہ مجوزہ عظیم منصوبے بیگم کلثوم سیف اللہ میڈیکل اینڈ الائیڈ ایجوکیشنل کمپلیکس لکی مروت کا حصہ ھوں گے جن میں مستقبل میں میڈیکل کالج بھی بنے گا اور اس کالجز میں چار سال کی بی ایس سی (BSc) نرسنگ اور BSc پیرامیڈکس کی ڈگریاں حاصل کی جا سکیں گی،جو خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے برابر ڈگری ھوں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے درمیان کئے گئے 30 سال کے معاہدے کی بنیاد پر مروت اور بھٹنی اقوام کے لیئے 40 فیصد کوٹہ مختص  کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں منصوبہ جات اہلیان لکی مروت کے بڑے دیرینہ عوامی مطالبات تھے،  جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے مشران اور وہ بحثیت صوبائی وزیر ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے مجوزہ منصوبوں کی منظوری دینے پر وزیر اعلی محمود خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑے پراجیکٹ کی تکمیل سے مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے کثیر مواقع بھی ملیں گے۔