زبانی تکرار پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

زبانی تکرار پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور (کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بڈھ بیرکی حدود میں زبانی تکرار پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک اشتہاری ہے  پولیس حراست میں لئے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ ایک عدد کلا شنکوف، تین عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خلیل کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود کگہ ولہ میں کچھ افراد مخالف فریق کے خلاف مورچہ زن کو کر شدید فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجازاللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جانوں کی پرواہ کئے بغیر موقع پر پہنچ کر مسلح حالت میں موجود چار ملزمان گلستان ولد گل زار خان،نادر خان ولد بہادر خان، شہریار ولد گلزار اور زین خان ولد قاسم خان ساکنان کگہ ولہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ ایک عدد کلا شنکوف، تین عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -