پشاور، نیوائیرنائٹ، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی پلان تیار 

پشاور، نیوائیرنائٹ، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی پلان تیار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نیو ائر نائٹ کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا، پشاور پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے مطابق نیو ائر نائٹ کیلئے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سٹی پٹرولنگ،آر آر ایف،اے ٹی ایس یونٹس،ایلٹ کمانڈوز رائیڈر اور لوکل پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیپشل ناکہ بندیا لگا کر شہر میں امن کے قیام کی خاطر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں میں لیڈیز پولیس اور اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا،سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس عوام میں شعور اجاگر کرنے کی خاطر نیو ائر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا اور بینرز کے زریعے اور علاقہ معززین،سابقہ ناظمین اور پی ایل سی ممبران کی مدد سے خصوصی مہم چلانے کیساتھ ساتھ پشاور پولیس بھر پور اقداما ت کر رہی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس نے نیو ائر نائٹ کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے،سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر کے تفریحی مقامات اور بازاروں کے علاوہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے،گزشتہ روز جاری ہونے سیکورٹی پلان کے مطابق شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتر بند گاڑیاں بھی گشت کریں گی، نیو ائر نا ئٹ کے دوران شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطرشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، اسی طرح پشاور کے مختلف مقا مات پر اضافی پولیس تعینات کر دی گئیں ہیں جو نیو ائر نا ئٹ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی،سکیورٹی پلان کے مطابق نیو ائر نا ئٹ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر تمام ڈویژنل ایس پیز کو مشکوک گاڑیوں اور افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے ہدایت کی گئی ہے،سی سی پی او عباس احسن کی خصو صی ہدا یت پر پشا ور پولیس عوام میں شعو ر اجا گر کر نے کی خاطر نیو ائر نا ئٹ کے مو قع پر ہوا ئی فائرنگ کی روک تھام کے لئے خصو صی مہم چلا نے کیسا تھ ساتھ بھر پور اقداما ت کر رہی ہے، عوام النا س سے گزا رش ہے کہ نئے سال کی خوشی میں ہو ائی فائرنگ سے اجتنا ب کریں کیو نکہ یہ ایک خا مو ش اور نا کردہ مگر قا نونی اور اخلا قی جرم ہے جو کسی کی بھی جان لے سکتا ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -