پاکستان بارکونسل الیکشن کے غیر حتمی نتائج،عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا
لاہور(نامہ نگار)پاکستان بارکونسل کے الیکشن کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیاگیاہے،جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں میدان مار لیاہے،پاکستان بارکونسل کے انتخابات میں صوبہ پنجاب سے جو11 ممبران منتخب ہوئے ہیں ان میں احسن بھون، عابد ساقی، اعظم نذیر تارڑ، طاہر نصراللہ وڑائچ،حفیظ الرحمن چودھری، سید قلب حسن، پرویز عنایت ملک،شفقت محمود چوہان، چودھری اشتیاق اے خان،پیر مسعود چشتی اورعزیز اکبر بیگ شامل ہیں،گزشتہ روزپنجاب بار کونسل کے 75 ممبران نے ووٹ کاسٹ کرکے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،11 نشستوں پر 25 امیدواروں کے درمیان میں مقابلہ ہوا،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیاگیاہے،پاکستان بار کونسل کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان 5جنوری کو کیا جائے گا۔
پاکستان بارکونسل