نیب نے صوبائی وزیر سبطین خان کیخلا ف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا

نیب نے صوبائی وزیر سبطین خان کیخلا ف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا

  

لاہور (نامہ نگار)نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیاہے،نیب کے ریفرنس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، نیب لاہور نے اختیارات سے تجاوز کے الزام میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف ریفرنس عدالت میں داخل کیاہے،ریفرنس میں سبطین خان سمیت سلمان غنی، محمد اسلم، عبدالستار میاں، امیتاز احمد چیمہ کو شامل کیا گیا ہے،نیب ریفرنس 2 فولڈرز اور 500 صفحات ہر مشتمل فولڈرز ہیں، نیب ریفرنس میں صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات ہیں، ریفرنس کے مطابق سبطین خان نے بطور وزیر منرل اینڈ مائنز اختیارات سے تجاوز کیا، ان کے غیر قانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

 سبطین خان

مزید :

صفحہ آخر -