صوابی،جائیداد تنازعہ،فائرنگ میں ایک جاں بحق،2 زخمی

صوابی،جائیداد تنازعہ،فائرنگ میں ایک جاں بحق،2 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع مناگی میں جائیداد کے تنازغے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فریق سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرے فریق سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق موضع مناگی میں دو فریقین کے مابین جائیداد کا تنازغہ چلا آرہا تھا جس نے شدت اختیار کر تے ہوئے دونوں فریق نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے خالد اختر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرے فریق سے قائم اور شبیر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او لیاقت شاہ خان بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچے پولیس نے دونوں زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔اور دونوں فریق کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -