پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سینئر صحافی ایم ریاض صدر منتخب 

پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سینئر صحافی ایم ریاض صدر منتخب 

  

پشاور(سٹی رپور)پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سینئر صحافی ایم ریاض پریس کلب کے صدر منتخب کرلئے گئے جبکہ دیگر عہدوں پرپروگریسیوجرنلسٹس پینل کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سالانہ الیکشن ہوئے جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔پریس کلب الیکشن میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس اور پروگریسیوجرنلسٹس پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے صدارتی امیدوار اورسینئرصحافی ایم ریاض نے 239ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ صدارت کے عہدے کیلئے دوسرے امیدوار جمشید باغوان نے 209ووٹ حاصل کئے۔نومنتخب صدر ایم ریاض اس سے قبل بھی متعدد بارپشاورپریس کلب کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔غیرحتمی نتائج کے مطابق نائب صدرنادر خواجہ،جنرل سیکرٹری عمران بخاری،فنانس سیکرٹری یاسرحسین،جائنٹ سیکرٹری جمیل مہمند منتخب کرلئے گئے۔ اسی طرح گورننگ باڈی کیلئے 20امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں غیرحتمی نتائج کے مطابق شمیم شاہد، سیف الاسلام سیفی، بخارشاہ باچا، عزیزبونیری، عرفان موسی زئی، ابراہیم خان، ناصرحسین اور عالمگیر منتخب کرلئے گئے جبکہ گورننگ باڈی کے تین امیدواروں کے درمیان ووٹ برابررہا۔ان امیدواروں کی ووٹوں کی گنتی دوبارہ متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -