پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ نئے سال میں انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، پراسیکیوٹر جنرل

     پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ نئے سال میں انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، ...

  

لاہور(نامہ نگار)2020 ء کے اختتام اور سال نو کی شروعات کے موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے سال نو کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال نو ماضی کے تجربا ت کی روشنی میں بہترین مستقبل کی تعمیر اور تشکیل میں منہمک ہونے کا وقت ہے، اپنی کوتا ہیوں اور غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ نئے عزائم اور ارادوں کو پروان چڑھانے کا موقع ہے، وقت کی قدر کرتے ہوئے آنے والے لمحات میں زندگی کا صحیح استعمال کرنے کے عزم و ارادہ سال نو کے آغاز میں مد نظر ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ 2021 ء میں انصاف کی فراہمی میں پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، پراسیکوٹرز پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی میں جدت پید ا کریں اور محکمہ کے مقاصد کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

پراسیکیوٹر جنرل

مزید :

صفحہ آخر -