مال روڈ کوریڈ زون قرار دینے  کے عدالتی احکامات پر تاحال  عملدرآمد نہیں ہوا،اظہر صدیق

     مال روڈ کوریڈ زون قرار دینے  کے عدالتی احکامات پر تاحال  عملدرآمد نہیں ...

  

 لاہور (نامہ نگار)مال روڈ لاہور پر احتجاج کی پابندی کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر صوبے کے اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع کرلیاگیا ہے،ایک چٹھی کے ذریعے عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت دیگر حکام کو چٹھی لکھی ہے جس میں کہاگیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کے مسودہ پر عمل کا حکم دیا تھا لیکن ابھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوسکا، وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے کے باوجود ریڈ زون ایکٹ بنانے کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ اگر عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

 مال روڈ 

مزید :

صفحہ آخر -