سعودی فرمانروا سالہا سال سے اسلام کی خدمت کررہے ہیں، شہباز چوہدری

  سعودی فرمانروا سالہا سال سے اسلام کی خدمت کررہے ہیں، شہباز چوہدری

  

جدہ(محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے سعودی عرب کی طرف سے کورونا کے دوران حرمین شریفین میں عبادت کو آسان اور ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی العہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اور انکی حکومت کی اسلام اور مسلمانوں سے محبت کی عکاس ہے جو وہ سالہا سال سے انجام دیتے آ رہے ہیں۔ سعودی قیادت حرمین شریفین کی خدمت اور اسکو وسعت اور زائرین کے لئے سہولتیں اور عبادات میں آسانیاں بہم پہنچانے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں اور ہم یہاں رہنے والے تارکین اسکو سراہتے ہیں۔انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے جزبہ انسانی ہمدردی کے تحت کورونا ویکسین کی بلا تفریق مواطنین اور غیر مواطنین کو بلا معاوضہ“فری”فراہمی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ انسانی قدروں کی عزت افزائی بھی ہے جس کے لئے مواطنین کے ساتھ ساتھ غیر مواطنین خاص طور پر یہاں قیام پزیر پاکستانی کمیونٹی بھی مشکور ہے۔

شہبازچوہدری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -